صوبے بھر سے سینکڑوں عقیدت مند تقریبات میں شریک ہیں۔

File Photo

عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری
16 نومبر 2016 (11:14)
0

عظیم بزرگ صوفی شاعر حضرت عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات بھٹ شاہ میںبدھ کے روز دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے نمائندے نورحسین چنڈ نے بتایا ہے کہ ادبی اور تصوف سے متعلق 

کانفرنس، قوالی، محفل سما،ثقافتی ویلیج اور روایتی سندھی کھیل ملاکھڑا کے مقابلے تقریبات کا حصہ ہیں۔ مقامی ہنرمندوں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی نمائش سمیت ثقافت، سیاحت اورزراعت کے محکموں نے بھی متعدد سٹال لگائے ہیں۔ صوبے بھر سے سینکڑوں عقیدت مند تقریبات میں شریک ہیں۔