File Photo

امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رپورٹ مسترد کردی
16 نومبر 2016 (10:59)
0

امریکہ نے افغانستان اور سی آئی اے کے حراستی مراکز میں امریکی فوج کی طرف سے ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ Trudeau نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رپورٹ مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا امریکہ روم میں قائم عدالت کا حصّہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ عدالت کے  دائرہ اختیار میں آتا ہے۔