File Photo

شام میں روس نواز فوج کا باغیوں کے مضبوط گڑھ حلب پر نیا حملہ
16 نومبر 2016 (10:52)
0

شام میں روس نواز سرکاری فوج نے باغیوں کے مضبوط گڑھ حلب پر نیا حملہ کیا ہے۔

اُدھر اقوام متحدہ نے حلب میں شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے اس سلسلے میں سعودی عرب کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کی منظور ی دی۔
116ارکان نے قرارداد کی حمایت اور 15 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے جبکہ 49 ارکان نے رائے شماری میں حصّہ نہیں لیا۔ قرارداد میں شام میں جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔ امریکہ نے روس اور شام کی طرف سے شہری آبادی پر جاری بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔