File Photo

کل جماعتی کانفرنس میں اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ نہ بنانے پر زور
16 نومبر 2016 (10:40)
0

پشاور میں جماعت اسلامی کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں سیاسی اور رائے عامہ کے رہنمائوں اور معاشرے کے دیگر تمام طبقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں۔ کانفرنس کے بعد جاری ایک اعلامیئے میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کو اس اہم منصوبے میں اس کا جائز حصّہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔