File Photo

اقوم متحدہ اور فرانس کا ڈونلڈ ٹرمپ پر پیرس معاہدے کی منسوخی کیلئے چلائی جانے والی مہم ختم کرنے پر زور
16 نومبر 2016 (10:24)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے کی منسوخی کیلئے چلائی جانے والی مہم ختم کردیں۔

وہ مراکش میں 200 ملکوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں عالمی حدت میں کمی کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ امریکہ کو پیرس معاہدہ کا احترام کرتے ہوئے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ بان کی مون نے یقین ظاہر کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پیرس معاہدے کے بارے میں فوری اور دانشمندانہ فیصلہ کریں گے۔