File Photo

عالمی رہنما معاشی مسائل سے متعلق لوگوں کے خدشات دور کرنے پر توجہ دیں:اوباما
16 نومبر 2016 (10:15)
0

امریکہ کے صدر براک اوباما نے عالمی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمگیریت سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور عدم توازن سے متعلق لوگوں کے خدشات دور کرنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے ایتھنز میں یونان کے وزیراعظم Alexis Tsipras کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل سے موثر طور پر نمٹنے سے ہی ان کے منفی اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔