File photo

سپریم کورٹ کی غریبوں کو رہائش کی فراہمی پر قانون سازی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
16 نومبر 2016 (08:30)
0

سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں کو رہائش کی فراہمی کے بارے میں قانون سازی پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس عامر ہانی کی سربراہی میں عدالت کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اس معاملے کے مستقل حل کیلئے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔  پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت بھی دیہی اور شہری علاقوں کیلئے قوانین مرتب کر رہی ہے۔ بعد میں کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔