وزیز منصوبہ بندی نے کہا کہ ملک ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہے اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

File photo

پانامہ پیپرز کیس پر کسی کو میڈیا میں تبصرے کرنے کا حق نہیں:احسن
16 نومبر 2016 (08:18)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور کسی شخص کو اس مسئلے پر میڈیا میں تبصرے کرنے کا حق نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں نے کیس کے بارے میں سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہے اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حزب اختلاف وزیراعظم کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اسے 2018 کے عام انتخابات میں شکست کا خطرہ ہے۔