پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

File photo

پاک بحریہ کی نئی بیس پی این ایس حمید کی کمشننگ کی تقریب
16 نومبر 2016 (08:15)
0

پاک بحریہ کی نئی بیس پی این ایس حمید کی کمشننگ کی تقریب کراچی کے قریب ہوئی۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محموداس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق پی این ایس حمید کا فعال ہونا پاک بحریہ کیلئے ایک سنگ میل ہے جو انتہائی کم فریکوئنسی کی ٹرانسمیشن کی سہولت سے آراستہ اپنی نوعیت کی پہلی بیس ہے۔