وزیر اعلیٰ کا ساہیوال بجلی گھر کی جلد تکمیل پر چینی کمپنی سے اظہار تشکر
16 مئی 2017 (20:09)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے بیجنگ میںہیوانینگ  گروپ کے چیئرمین    کاؤپیکسی سے ملاقات اور ساہیوال کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے تیرہ سو بیس میگاواٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہیوانینگ کے چیئرمین نے ساہیوال کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے پر حکومت پنجاب کو مبارکباد دی۔

ادھر آج بیجنگ میں چین کی بجلی کی کمپنیTEBA کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے شمسی توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی متبادل توانائی کے منصوبے لگا رہی ہے۔