وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئندہ سال تک10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

حکومت طویل المدتی توانائی منصوبوں پر عمل پیرا ہے،شاہد خاقان
16 مئی 2017 (21:47)
0

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ سال تک دس ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں طویل مدتی توانائی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور سسٹم میں پندرہ ہزار میگاواٹ مزید بجلی شامل کرنا ہماری طویل مدتی پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پی ایس او اپنے صارفین کو جدید ترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے پٹرول پمپوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔