کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر

File Photo

 آپریشن رد الفساد،سکیورٹی فورسز کی شمالی وجنوبی وزیر ستان ایجنسی میں کارروائی
16 مئی 2017 (21:34)
0

سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کر کے اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں آپریشن ردالفساد کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گائوں مٹری اور جنوبی وزیرستان کے علاقے پنگی پری خیل میں کی گئیں۔