اس عزم کا اعادہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں عالمی امور کونسل کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پاکستان کا کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
16 مئی 2017 (20:18)
0

پاکستان نے کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اعادہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں عالمی امور کونسل کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان نے سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں موجودہ انتفادہ مقامی ہے اور بھارت بے گناہ شہریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے جس سے قابض فورسز کے خلاف کشمیریوں میں شدید نفرت پائی جاتی ہے۔