موصل کو شدت پسندوں سے واگزار کرانے کی جنگ تقریباً جیت لی گئی ہے:عراق
16 مئی 2017 (19:35)
0

عراق نے کہا ہے کہ موصل کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے واگزار کرانے کی جنگ تقریباً جیت لی گئی ہے اور فورسز اب پرانے شہر کے قریب ہیں۔
عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فورسز نے شدت پسندوں کو تمام علاقوں سے نکال دیا ہے اور اب وہ موصل کے بارہ مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کر رہی ہیں۔