گورنر نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے قبائلی آبادی کی مجموعی اقتصادی اور صنعتی خوشحالی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

فاٹا کو رابطہ سڑکوں کے ذریعے سی پیک سے منسلک کیا جا رہا ہے،جھگڑا
16 مئی 2017 (19:33)
0

گورنر خیبرپختونخواء اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے قبائلی آبادی کی مجموعی اقتصادی اور صنعتی خوشحالی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
وہ منگل کے روزپشاور میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام سے باتیں کر رہے تھے۔
گورنر نے کہا کہ فاٹا کو رابطہ سڑکوں کے ذریعے سی پیک سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صنعتی ، زرعی اور گھریلو صارفین کے لئے بچلی بچانے میں مدد ملے گی۔