وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ چین سے صوبے میں ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

file photo

پاک چین اقتصادی راہداری سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:مراد
16 مئی 2017 (19:30)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ان کے دورہ چین سے صوبے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
منگل کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے ، کیٹی بندر اور صنعتی زون کے منصوبوں پر تمام قواعدوضوابط پورے کرنے کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے ان منصوبوں کیلئے اجلاسوں میں تعاون کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور منصوبہ بندی ، خزانے اور ریلوے کے وفاقی وزراء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔