وزیر خزانہ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو۔

آئندہ عام انتخابات نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق ہونگے،ڈار
16 مئی 2017 (19:08)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے سال عام انتخابات نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق منعقد ہوں گے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں متنازعہ نکات پر مزید بحث کی جائے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ آئندہ بجٹ سے پہلے پیش کر دے گی۔