اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن کے صدر آفس کا جدہ میں افتتاح
16 مئی 2017 (17:46)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن کے صدر دفتر کا افتتاح آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدیل الجبیر اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمن نے مشترکہ طور دفتر کا افتتاح کیا۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر دفتر کے قیام سے انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے گا اور انسانی حقوق کے مختلف مسائل پر غیرجانبدارانہ اور منصفانہ موقف اپنانے میں مدد ملے گی۔