قرارداد ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیش کی جس میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا

قومی اسمبلی کی گوادر،خاران میں محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت
16 مئی 2017 (17:42)
0

قومی اسمبلی نے منگل کے روز ایک قرارداد منظور کی جس میں گوادر اور خاران میں چودہ محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت کی گئی۔
یہ قرارداد ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے پیش کی جس میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔
اس سے پہلے آسیہ ناز تنولی اور دوسرے ارکان کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مراکز ٹی بی کے مریضوں کو ادویات بھی فراہم کرتے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تپ دق کی روک تھام کے مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔
ایوان کا اجلاس اب کل صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔