file photo

اہم ریاستی اداروں کی بحالی کیلئے تمام تر کوششیں جاری ہیں:فاروق
16 مئی 2017 (17:39)
0

آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اہم ریاستی اداروں کی بحالی کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے یہ بات مظفرآباد میں آزادکشمیر لاگنگ اینڈ Sawmills کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اسے مضبوط بنانے کی غرض سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔