File Photo

حریت قیادت کا بھارت سے آزادی کے حصول کے نصب العین پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ
16 مئی 2017 (16:37)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اورمیرواعظ عمر فاروق کے زیر قیادت فورم نے بھارت سے آزادی کے حصول کے نصب العین پرعملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سری نگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کشمیریت یا دولت اسلامیہ کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوںنے کہا ہے کہ بھارت دولت اسلامیہ کے نام نہاد خطرے کو غیر ضروری ہوا دیکر کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو بدنام کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔