مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق انسانی وسائل بروئے کار لائے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی

تحریک انصاف کا مقصد بے بنیاد معلومات کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا ہے: مریم
16 مئی 2017 (16:26)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد بے بنیاد اور غلط معلومات کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں شیریں مزاری اور نعیم الحق کی ٹویٹ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات عائد کرناپاکستان تحریک انصاف کا د طیرہ ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کیا اورایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ نمائش کے ذریعے طلبہ کو تعلیم تک رسائی کے مواقع حاصل ہونگے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیشہ وارانہ اور اعلی تعلیم کا فروغ وزیراعظم نواز شریف کا وژن ہے اورملک میں اعلی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں گے پنجاب کا تمام تعلیمی نصاب ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا اہم جزو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے ملک میں پہلی بار سرکاری سکولوں میں مونٹیسری کلاسز کا اجرا کیا گیا ہے اسلام آباد کے 422سکولوں کو جدید ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی منصوبے کی کامیابی کیلئے انسانی وسائل اور نوجوان نسل پر سرمایہ کاری ضروری ہے ۔فیسوں کی واپسی اور لیپ ٹاپ سکیم حکومت کے تعلیمی پروگرام کا حصہ ہیں۔
مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق انسانی وسائل بروئے کار لائے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی جبکہ ڈگریوں کے حامل افراد کو انکی قابلیت اور صلاحیت کے مطابق روزگار ملے گا
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کاش تحریک انصاف کے لوگ بھی اس طرح کی ایجوکیشن ایکسپو میں آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد ملکی اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی غیر ذمہ دارانہ ٹویٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو غلط معلومات پر مبنی کھوکھلے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔