سی آر آئی اورممتاز اخبارات پیپلز ڈیلی، گلوبل ٹائمز، چائنا ڈیلی، بیجنگ ریویو اور شنگھائی ڈیلی نے وزیراعظم کی فورم میں بھرپور شرکت کو اجاگر کرنے کے لئے خبریں اورتجزیے شائع کئے۔

چین کے ذرائع نشرو اشاعت میں وزیراعظم نوازشریف کو خصوصی اور نمایاں کوریج
16 مئی 2017 (16:11)
0

چین کے ذرائع نشرو اشاعت نے وزیراعظم نوازشریف کو بیجنگ میں عالمی تعاون کے بارے میں ایک خطہ ایک سڑک فورم میں شرکت کے دوران خصوصی اور نمایاں کوریج دی۔

انگریزی اورچینی زبان کے ٹیلی ویژن چینلوں خصوصاً چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک، سی سی ٹی وی اور بی ٹی نے وزیراعظم کی سرکاری مصروفیات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل اورممتاز اخبارات نے بھی جن میں پیپلز ڈیلی، گلوبل ٹائمز، چائنا ڈیلی، بیجنگ ریویو اور شنگھائی ڈیلی شامل ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی فورم میں بھرپور شرکت کو اجاگر کرنے کے لئے خبریں اورتجزیے شائع کئے۔