حریت فورم کا بھارت سے آزادی کے حصول کے نصب العین پرعملدرآمد کے عزم کا اعادہ
16 مئی 2017 (15:29)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اورمیرواعظ عمر فاروق کے زیر قیادت فورم نے بھارت سے آزادی کے حصول کے نصب العین پرعملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سری نگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کشمیریت یا دولت اسلامیہ کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہا ہے کہ بھارت دولت اسلامیہ کے نام نہاد خطرے کو غیر ضروری ہوا دیکر کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو بدنام کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔