ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، مردان، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، بٹہ گرام، سوات، بونیر، شانگلہ اور دیر بالا شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا: بلدیاتی اداروں کی 43 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی
16 مئی 2017 (15:20)
0

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی 43 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی ۔ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، مردان، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، بٹہ گرام، سوات، بونیر، شانگلہ اور دیر بالا شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

رائے دہندگان کی سہولت کے لئے ایک سو بتیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔یہ نشستیں منتخب ارکان کے مستعفی ہونے یا انتقال کے باعث خالی ہوئی تھیں۔