فاٹا بھر میں ہنرمندی کے مختلف مراکز میں بیس ہزار سے زیادہ لڑکوں اور ستائیس ہزار سے زائد لڑکیوں کو تربیت دی گئی ہے۔

مختلف شعبوں میں فاٹا کے نوجوانوں کی تربیت پر بھاری رقوم خرچ
16 مئی 2017 (13:25)
0

وفاقی حکومت فاٹا کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے پر بھاری رقوم خرچ کررہی ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ فاٹا بھر میں ہنرمندی کے مختلف مراکز میں بیس ہزار سے زیادہ لڑکوں اور ستائیس ہزار سے زائد لڑکیوں کو تربیت دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت فاٹا بھر کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بلا سود قرضے بھی فراہم کررہی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کرسکیں۔