پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ کی بیجنگ میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات
16 مئی 2017 (10:18)
0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ نے جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں بیجنگ میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر وائس ایڈمرل Shen Jinlong سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اوربحریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون سمیت سمندری حدود کے تحفظ اوراستحکام ،قذاقی کی کارروائیوں کے خاتمے، منشیات کی سمگلنگ اورمختلف منصوبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے کثیرجہتی بحری مشق امن سترہ میں پیپلزلبریشن آرمی کی شرکت پر وائس ایڈمرل Shen Jinlong کاشکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان روابط مزید مضبوط بناناچاہتے ہیں۔
پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر نے پاک بحریہ اور پی ال اے کی بحریہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ قریبی تعاون کی اہمیت کااعتراف کیا۔
وائس ایڈمرل Shen Jinlong نے بحرہند اوراس سے باہر سیکیورٹی تعاون برقرار رکھنے کی کوشش کو سراہا۔