نواز شریف نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کاایک اہم منصوبہ ہے ۔

File Photo

پاکستان اورچین اپنے عوام کی خوشحالی کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں:وزیراعظم
16 مئی 2017 (10:11)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین اپنے عوام کی خوشحالی اور فلاح وبہبودکیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

وہ Hangzhou میں چین کے صوبے Zhejiang میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری Che Jun سے باتیں کررہے تھے۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک پروگرام کاایک اہم منصوبہ ہے ۔
کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری نے وزیرعظم کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات تاریخ اورثقافت پرمبنی ہیں۔
Che Jun نے وزیراعظم کوZhejiang صوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک معاشی حب ہے اورتاریخی طورپر شاہراہ ریشم کاحصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی شعبے میں تعاون بڑھایاجاناچاہیے۔