File photo

شام:تشدد کی مختلف کارروائیوں میں36 افراد ہلاک
16 مئی 2017 (09:26)
0

شام میں تشدد کی مختلف کارروائیوں میں چھتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشرقی صوبے Deir-al-Zor میں شام کے سرحدی قصبے پرفضائی حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوئے۔
انسانی حقوق کے بارے میں شام کی مبصرتنظیم نے کہاہے کہ عراق کے ساتھ سرحدی علاقےAl-Bukamal پرامریکہ کے زیرقیادت اتحادی طیاروں نے حملہ کیا۔
اسی طرح اردن کی سرحد کے قریب شام کے رکبان پناہ گزین کیمپ میں دوکاربم دھماکوں میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
اُدھر شام کی حکومت اورباغیوں کے درمیان ایک معاہدہ کی تکمیل پر ایک ہزار سے زائدباغی اور ان کے اہلخانہ دمشق کاحزب اختلاف کازیرکنٹرول علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔