File photo

اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن کی کوئی بھی نئی پیشرفت دوریاستی حل پرمبنی ہونی چاہیے:سفیر
16 مئی 2017 (09:22)
0

امریکہ میں فلسطینی سفیر Husam Zomlot نے کہاہے کہ اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن کی کوئی بھی نئی پیشرفت دوریاستی حل پرمبنی ہونی چاہیے۔

عرب سنٹرواشنگٹن تھنک ٹینک میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی حتمی معاہدے میں فلسطینی عوام کو ان کی اپنی ریاست کی جائزخواہش پرمطمئن کرناہوگا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران فلسطینی صدرمحمودعباس سے رواں ماہ کی 23تاریخ کوBethlehm میں ملاقات کریں گے۔