مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایمرجنگ مارکیٹ کادرجہ دے دیا
16 مئی 2017 (09:15)
0

مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو فرنٹیئرمارکیٹ سے ترقی دیکر ایمرجنگ مارکیٹ کادرجہ دیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس سی آئی پاکستان انڈیکس مکمل طورپر ایم ایس سی آئی پروویژنل پاکستان انڈیکس میں ضم ہوجائے گا او ریہ یکم جون 2017ء سے موثرہوگا۔
پاکستان نے 9سال کے عرصہ کے بعد دوبارہ یہ درجہ حاصل کیاہے اس بہتری سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عالمی سرمایہ کاروں کیلئے راہیں کھلیں گی۔