File photo

ایف سی آر کے خاتمے پر پوری قوم متفق ہے:عبدالقادر بلوچ
16 مئی 2017 (08:59)
0

سیفران کے وزیرعبدالقادر بلوچ نے قبائلی علاقے رواج بل قومی اسمبلی میں پیش کیاہے جسے فرنٹیئرکرائمزریگولیشن کے ساتھ تبدیل کیاجائے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف سی آر کے خاتمے پر پوری قوم متفق ہے۔
انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقے رواج بل سے قبائلی عوام کو پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپنی اپیلیں دائر کرنے کاحق حاصل ہوجائے گا۔
عبدالقادربلوچ نے کہاکہ فاٹااصلاحات کمیٹی نے قبائلی علاقوں میں معاشرے کے تمام طبقوں سے مشاورت کی جس کے بعداصلاحات کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ساتھ جامع تبادلہ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اصلاحات پیکج کے تحت قبائلی علاقوں کی ترقی پر ہرسال 110ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔