وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے ڈھانچے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔

File photo

حکومت عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے:ڈار
16 مئی 2017 (08:54)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ے کہ حکومت عوام کو بہترمعیارزندگی اورروزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مجموعی ملکی پیداوار کی چھ فیصد شرح نمو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
مالیاتی روزنامے The Nikki کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بنیادی ڈھانچے ،چھوٹے کاروبار اورغربت کے خاتمے پرمزیدرقم خرچ کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے بین الاقوامی شراکت داورں سے ملکرکام کررہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بنک کے ایف ڈبلیو کے اشتراک سے پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی قائم کی گئی ہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھی پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کیا ہے جو بجٹ سمیت سرکاری شعبہ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے ڈھانچے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور تھرمل پن بجلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے ذریعے 25ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر کام جاری ہے اور آئندہ سال مارچ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔