مریم اورنگزیب کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تعلقات بڑھانے کی ضرورت پرزور
16 مئی 2017 (08:47)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشترکہ فن وثقافت دونوں ملکوں کے درمیان مفادات اورلوگوں کیلئے اجتماعیت فراہم کرسکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم خطے میں امن اورپُرامن بقائے باہمی کے نصب العین اور پُرامن ہمسائیگی کے تصور پر بھی عمل پیراہیں۔