File photo

شیخ آفتاب کی متعلقہ حکام کو ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
16 مئی 2017 (08:11)
0

پارلیمانی امور کے وزیرشیخ آفتاب نے متعلقہ حکام کو بجٹ سے پہلے ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے اورفنڈ کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے پائیدارترقی کے پروگرام کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ملک بھرمیں مختلف سکیموں کیلئے فنڈ مختص کرنے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شیخ آفتاب نے گیس کی فراہمی کے منصوبے بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ حکومت ترقیاتی کام تیز کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
چیئرمین اوگرا نے وفاقی وزیر کو مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کی متعدد نئی سکیموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔