سلامتی کونسل نے شمالی کوریا سے مزید ایٹمی اوربیلسٹک میزائل تجربات نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

File photo

سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت
16 مئی 2017 (07:38)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

پندرہ رکنی کونسل نے ایک متفقہ بیان میں شمالی کوریا پرزوردیاکہ وہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرے۔
سلامتی کونسل نے شمالی کوریا سے مزید ایٹمی اوربیلسٹک میزائل تجربات نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔