File photo

وزیراعظم تین روزہ دورہ پر آج ہانگ کانگ پہنچ رہے ہیں
16 مئی 2017 (07:17)
0

وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورہ پر آج ہانگ کانگ پہنچ رہے ہیں۔
وزیراعظم ہانگ کانگ میں قیام کے دوران ایک خطہ ایک سڑک پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرینگے جس میں ہانگ کانگ اورMainland China کی ممتاز کاروباری کمپنیاں شرکت کریں گی۔
سرمایہ کاری فورم کااہتمام ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل خانے اور ہانگ کانگ کی حکومت ایس اے آر کے تعاون سے کیاجارہاہے۔
پاکستان کے قونصل خانے کے مطابق فورم میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پیدا ہونیوالے مواقع کو اجاگر کیاجائے گا ، ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو CY Leung بھی فورم سے خطاب کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو سے بھی ملاقات کریں گے ،وہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے خصوصاً خطے اور سڑک منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم ہانگ کانگ اورMainland چائنا کی نمایاں کاروباری کمپنیوں کے افسروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم ہانگ کانگ میں اپنے قیام کے دوران ہانگ کانگ کی منتخب چیف ایگزیکٹو مسزCarrie سے بھی ملاقات کرینگے۔