File Photo

عبدالقادر بلوچ کا قومی سلامتی سے متعلق مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور
16 جون 2017 (23:09)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے تمام سیاسی جماعتوں پر قومی سلامتی سے متعلق مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو بھی اس سلسلے میں حکومت کی حمایت کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔