File Photo

خواجہ سعد رفیق کی عید آپریشن پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کی ہدایت
16 جون 2017 (23:02)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کیلئے عید آپریشن پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کے روز لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو عید ٹرینوں میں صفائی اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے عید کے بعد معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی۔