جنرل زبیر محمود حیات کی چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتیں
16 جون 2017 (22:55)
0

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے چین کی سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جنرل زبیر محمود حیات ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ملاقاتوں کے دوران موجودہ سٹریٹیجک صورتحال، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ان ملاقاتوں کے دوران فریقین نے موجودہ اور ابھرتی ہوئی صورتحال کا مل کر سامنا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔