لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی کنٹرول لائن پر افتخار آباد سیکٹر میں جوانوں سے ملاقات
16 جون 2017 (22:52)
0

کمانڈر10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر جمعہ کے روز افتخار آباد سیکٹر میں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمانڈر نے بھارتی فوجیوں کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور علاقے کی شہری آبادی کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔