File Photo

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
16 جون 2017 (22:49)
0

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سوموار سے جمعے کے دوران کشمیر،اسلام آباد، پنجاب، اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان،بہاولپور ،ژوب،فاٹا، اسلام آباد اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
ملک کے بعض اہم شہروں میں آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یہ رہے،
اسلام آباد 37، لاہور39، کراچی 35، پشاور 40، کوئٹہ40، گلگت 39، مظفرآباد 36اور مری 26ڈگر ی سینٹی گریڈ۔