File Photo

امریکہ اور سعودی عرب شام میں قیام امن کیلئے مذاکرات میں شامل ہوجائیں:اردوان
16 جون 2017 (22:46)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ اور سعودی عرب پرزوردیا ہے کہ وہ شام میں قیام امن کیلئے آستانہ مذاکرات میں شامل ہوجائیں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ مذاکرات کاپانچواں دور جلد آستانہ میں ہوگا ۔
ترکی اور روس کی طرف سے شام میں کرائی گئی جنگ بندی کے بعد آستانہ مذاکرات ہوئے جو جنیوا میں اقوام متحدہ کے مذاکرات کے ساتھ ہورہے ہیں تاکہ چھ سالہ پرانے سیاسی تنازعے کا حل تلا ش کیاجاسکے ۔