File Photo

پاکستان ریلوے کانئے انجن خریدنے کا فیصلہ
16 جون 2017 (20:52)
0

پاکستان ریلوے نے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اوراس کی آمدن میں اضافے کیلئے نئے انجن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ جمعہ کے روز لاہور میں پاکستان ریلوے کی چیئرپرسن پروین آغا کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا ۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ موجودہ انجن پچاس سے پچپن سال پرانے ہیں اور ان میں سے بیشتر اپنی عمر پوری کرچکے ہیں ۔