File Photo

خیبرپختونخوا اسمبلی کی ضمنی بجٹ کی منظوری
16 جون 2017 (20:26)
0

خیبرپختونخوا اسمبلی نے جاری مالی سال کیلئے سینتالیس ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی ۔

اس سے قبل ایوان نے مطالبات زر کی منظوری دی ۔
یہ مطالبات زر امن وامان، اعلی تعلیم، صحت ، مواصلات اور تعمیرات ، مقامی حکومت، ماحول اور جنگلی حیات ، آبپاشی اور زراعت کے محکموں سے متعلق تھیں ۔
ایوان نے پرائیویٹ سکولز اتھارٹی بل مجریہ 2017ء کی بھی منظوری دی ۔
بعد میں اجلاس ملتوی کردیاگیا ۔