16 جون 2017 (20:17)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے اس لعنت کاخاتمہ کیاجائے گا ۔

وہ جمعہ کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی سلامتی اور جنگ کے کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردی کا کسی مذہب ، فرقہ یا نسل سے تعلق نہیں اس لیے اسے کسی خاص مذہب یا عقیدے کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ سلامتی کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے جامع قومی لائحہ عمل کی ضرورت ہے اورہماری افواج ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ملک کے دفاع اور تحفظ کا تہیہ کررکھا ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر یہ فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔