File Photo

حکومت اداروں اور قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے:کرمانی
16 جون 2017 (19:30)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ حکومت اور سرکاری اداروں کے درمیان غلط فہمی پیداکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاکہ حکومت اداروں اور قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم پانامہ کیس کے بارے میں جے آئی ٹی کی طرف سے کئے گئے تمام سوالات کے جوابات دئیے ہیں اور اب عمران خان کواحتساب کیلئے تیارہوجاناچاہیے ۔