File Photo

سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات خلیجی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں: تھریسامے
16 جون 2017 (19:27)
0

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات پر زوردیا ہے کہ وہ خلیجی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے تمام فریقوں پر زوردیا کہ وہ کشیدگی کو جلد ختم کریں بامقصد مذاکرات کریں اور خلیج تعاون کونسل اتحاد کو فوری طورپر بحال کریں ۔
تھریسامے نے سعودی عرب اور بحرین کے فرمانرواوں اور امیرقطر سے فون پر بات کی اور جاری بحران کے خاتمے کے طریقوں اور ذرائع پرتبادلہ خیال کیا ۔