File Photo

چار ارب 48کروڑ روپے مالیت کے سڑکوں کے 7 منصوبوں کی منظوری
16 جون 2017 (19:19)
0

پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چار ارب 48کروڑ روپے مالیت کے سڑکوں کے سات منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔

یہ منظوری آج لاہور میں مالی سال 17-2016کیلئے صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔
ان سکیموں میں ضلع شیخوپورہ میں جنڈیالہ شیرخان تا ہرن مینار روڈ مینار چیچوکی ملیاں روڈ کو دو رویہ بنانا، سیالکوٹ میں ڈیفنس روڈ پر شہاب روڈ چوک پر فلائی اوور کی تعمیر ، ضلع سرگودھا میں کوٹ مومن بھابڑہ روڈ تاتھٹی نور کی بحالی اور تعمیر نو اور ضلع راولپنڈی میں روات تا جوڑیاں روڈ کی تعمیر نو اورکشادہ کرناشامل ہے۔
اس کے علاوہ ضلع چکوال میں بوچھال کلاں تا للح سڑک کی بحالی اورکشادگی ، ضلع رحیم یارخان میں اﷲ آباد تالیاقت پور سڑک کو دو رویہ کرنا اور بہاولپور میں ریلوے سٹیشن سے بینو کینسرہسپتال تک اضافی رنگ روڈ کی تعمیر شامل ہے ۔