File Photo

وزیراعظم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں:مصدق
16 جون 2017 (19:15)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیراعظم کی پیشی اس امر کی دلیل ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اورآئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اس حقیقت کے باوجو د کہ ان کانام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں ہے خو د کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی سے تعصب اورشکوک وشہبات کی فضا دور ہونی چاہیے اور شفاف تحقیقات یقینی بنائی جانی چاہیے ۔
رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے عمران خان پر زوردیا کہ وہ اپنی منی ٹریل ثابت کرنے کیلئے عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں پیش ہوں ۔